Apr 21, 2026 04:00 PM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
ٹائم میگزین کی 100 بااثر شخصیات میں وزیراعظم بالین شاہ شامل

ٹائم میگزین کی 100 بااثر شخصیات میں وزیراعظم بالین شاہ شامل

16 Apr 2026
1 min read

ٹائم میگزین کی 100 بااثر شخصیات میں وزیراعظم بالین شاہ شامل

نمائندہ نیپال اردوٹائمز

احمدرضاابن عبدالقادراویسی

کاٹھمانڈوبین الاقوامی شہرت یافتہ جریدہ ٹائم میگزین نے اپنی سالانہ “دنیا کی 100 بااثر ترین شخصیات” کی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں وزیراعظم بالین شاہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ بدھ کے روز منظر عام پر آنے والی اس فہرست میں ان کی شمولیت کو عالمی سطح پر ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ٹائم میگزین کے مطابق، بالین شاہ نے نوجوانوں کی تحریک کی بنیاد پر روایتی سیاسی قیادت کو چیلنج کرتے ہوئے ایک نئی قیادت کو فروغ دیا اور وزیراعظم کے منصب تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کی۔ جریدے نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ وہ کٹھمنڈو کے میئر کے عہدے سے ترقی کرتے ہوئے آج تین کروڑ نیپالی عوام کی قیادت کر رہے ہیں، جو ان کی غیر معمولی سیاسی بصیرت اور عوامی مقبولیت کا مظہر ہے۔رپورٹ میں ان کے ایک متنازع سوشل میڈیا بیان کا بھی حوالہ دیا گیا، جس میں انہوں نے کہا تھا: “پرانے ہوں یا نئے،سبھی رہنما چور ہیں۔” ٹائم میگزین کے مطابق، نیپالی عوام اب اس بات کے منتظر ہیں کہ وہ اپنی قیادت اور عملی اقدامات کے ذریعے اس تاثر کو غلط ثابت کریں واضح رہے کہ ٹائم میگزین ہر سال مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی عالمی شخصیات کی فہرست جاری کرتا ہے، جس میں سیاست، معیشت، ثقافت اور سماجی میدانوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہوتے ہیں۔ اس فہرست میں بالین شاہ کی شمولیت نیپال کے لیے ایک قابل فخر  اور تاریخی لمحہ سمجھی جا رہی ہے

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383