Apr 21, 2026 04:00 PM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
وزیر اعظم اور دیگر وزراء نے حکومت کی تشکیل کے 17 دن بعد اپنے اثاثوں کی تفصیل جاری کی

وزیر اعظم اور دیگر وزراء نے حکومت کی تشکیل کے 17 دن بعد اپنے اثاثوں کی تفصیل جاری کی

16 Apr 2026
1 min read

وزیر اعظم اور دیگر وزراء نے حکومت کی تشکیل کے 17 دن بعد اپنے اثاثوں کی تفصیل جاری کی

نمائندہ نیپال اردوٹائمز

احمدرضاابن عبدالقادراویسی

کاٹھمانڈونیپال میں حکومت کے قیام کے 17 دن بعد وزیر اعظم اور ان کے وزراء نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات عام کر دی ہیں۔ وزراء نے کروڑوں کی نقد رقم مکانات اور زمینوں پر مشتمل اثاثوں اور شیئروں میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ بعض وزراء نے تو بکرے، مرغیوں اور کتوں کو بھی اپنے اثاثوں میں شامل کیا ہے۔وزیر اعظم باليندر شاہ کے پاس سب سے زیادہ نقد رقم اور سونا ہے، جب کہ وزیر خزانہ مکانات اور زمینوں کے معاملے میں سر فہرست ہیں۔ یہ بھی سامنے آیا ہے کہ وزیر خارجہ ششیر کهنال، وزیر داخلہ سودن گرونگ اور وزیر صنعت گوری کماری یادو کے پاس بھی کافی اثاثے ہیں۔

وزیر اعظم کے دفتر میں جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم بالیندر شاہ کی آمدنی کے ذرائع میں فیس بک یوٹیوب اور ٹک ٹاک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ہونے والی آمدنی شامل ہے۔ ان کے بینک میں 1 کروڑ 46 لاکھ روپئے جمع ہیں۔ اسکے علاوہ ان کی اہلیہ کے پاس 190 تولے سونا چاندی اور ہیرے کے زیورات ہیں جسے انہوں نے آبائی جائیداد قرار دیا ہے۔ وزیر خزانہ سوار نیم واگلے کے پاس غیر منقولہ اثاثے ہیں جن کی مالیت 12 کروڑ نیپالی روپئے ہے۔وزیر خارجہ ششیر کھنال نے

22 تولے سونا اور 10 لاکھ روپے 10 لاکھ) نقد کا اعلان کیا ہے۔ وزیر کھنال نے اپنی اہلیہ کے نام پر مختلف بینکوں میں جمع کی گئی نقد رقم کا بھی انکشاف کیا ہے۔ مزید یہ کہ ان کے نام پر 40 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی بھی رجسٹرڈ ہے۔وزیر داخلہ سودن گرونگ کے پاس 4 کروڑ 31 لاکھ 56 ہزار 200 روپئے کے شیئر ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے پاس 89 تولے سونا اور 6 کلو چاندی ہے۔ نقدی کے لحاظ سے، ان کے پاس 61 لاکھ سے زیادہ کی رقم ہے۔قانون انصاف اور پارلیمانی امور کی وزیر سوبیتا گوتم کے پاس دو مکانات ہیں، جو کھٹمنڈو اور چتون میں واقع ہیں۔ گوتم نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے پاس پانچ بینکوں میں کل 1,050,335 روپے جمع ہیں۔ ان کے پاس 15 تولے سونا، 9 تولے چاندی اور 1 تولہ ہیرا بھی ہے۔ خواتین بچوں اور بزرگ شہریوں کی وزیر سیتا وادی نے 18 تولے سونا اور 15 تولے چاندی کی 

ملکیت کا اعلان کیا ہے ۔ فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ان کے پاس 1.5 ملین کے کل بینک ڈپازٹس ہیں۔ زراعت اور لائیو اسٹاک کے زمرے میں وہ 20 مرغیوں اور ایک کتے کی مالک ہیں۔وزیر صحت نشا مہتا کے پاس 30 تولے سونا اور 50 تولہ چاندی ہے۔ وہ کھٹمنڈو میں 7 انا اراضی کی مالک ہیں، ان کے پاس 1,723,535 نقد ہیں، اور 2.5 ملین کی قیمت کی گاڑی استعمال کرتی ہیں۔تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ نوجوان اور کھیل کے امور کے وزیر ساسمت پوکھریل اور ان کے خاندان کے پاس کھٹمنڈو مورنگ اور للت پور میں مکانات اور زمیینیں ہیں۔ ان کے پاس 25 تولے سونا 100 تولے چاندی اور 4 لاکھ 47 ہزار 994 روپئے کا بینک بیلنس ہے۔

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383