ابنائے علیمیہ 2026 کی قلمی کاوشیں
نام کتاب:- دفاع اسلام
مؤلف محمد توصیف رضا
متعلم جماعت سابعہ دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی
موصوف کالپی شریف سے تعلق رکھتے ہیں اور ایک متحرک قلمکار ہیں مستشرقین کے اعتراضات کا مدلل جواب دینے کے لیے خود کو تیار رکھتے ہیں گزشتہ سال دارالعلوم علیمیہ کے سالانہ جلسۂ دستار بندی 2025 کے موقع پر ایک مدلل کتاب بنام "دفاع اسلام" ترتیب دیا جس کو اہل علم نے خوب محبتوں سے نوازا،
نام کتاب:-
مدارس کا نظام تعلیم اور اصلاحات
مؤلف:- محمد کفیل علیمی
متعلم جماعت سابعہ دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی
موصوف کا تعلق شراوستی سے ہے ،
ایک جفا کش طالب علم ہیں مسلسل کئی سالوں سے اپنی جماعت میں ممتاز پوزیشن حاصل کرتے رہے ہیں
انہوں نے اپنی دستار عالمیت کے موقع پر حالات کے تغیرات کے پیش نظر ایک بہترین رسالہ بنام " مدارس کا نظام تعلیم اور اصلاحات" ترتیب دیا جو ان کا ایک بہترین کارنامہ ہے۔
نام کتاب
" عشق رسول کے شرارے"
مؤلف:- محمد سیف عالم
متعلم:- جماعت سابعہ
موصوف اتر پردیش کے سلطان پور سے تعلق رکھتے ہیں،موصوف نے سرور دو عالم صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے عشق و وارفتگی کے موضوع پر ایک ایک رسالہ بنام" عشق رسول کے شرارے" ترتیب دیا جو عوام و خواص کے لیے ایک بہترین تحفہ ہے۔
شوشل میڈیا کے انسانی زندگی پر اثرات"
مؤلف:- محمد ذیشان علیمی
فارغ التحصیل دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی
موجودہ حالات میں انسانی زندگی نے مقاصد سے ہٹ کر مفاسد کو ترجیح دینا شروع کر دیا ہے اور اس کی ایک بڑی وجہ ہے شوشل میڈیا کا استعمال
اسی کے پیش نظر موصوف نے ایک اہم رسالہ بنام " شوشل میڈیا کے انسانی زندگی پر اثرات" ترتیب دیا جو انسانی زندگی کے مفاد پر اثر انداز ہے۔
نام کتاب:- میڈیا اور اسلام
مؤلف:- محمد الیاس رضا علیمی :متعلم دورۂ حدیث سال اول دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی
موصوف کا تعلق ضلع گونڈہ سے،فی عصرنا میڈیا کے ذریعے اسلام کی تعلیمات کو غلط طریقے سے پیش کرکے لوگوں کو متنفر کرنے کا ایک پلان چلایا جا رہا ہے اور آئے دن میڈیا اسلام اور مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کو مشعل راہ سمجھے ہوئے ہے،یہ رسالہ میڈیا کی غلط پالیسیوں کا چہرہ بے نقاب کرنے والی ہے جسے اہل کو اپنے مطالعہ میں ضرور شامل کرنا چاہیے،موصوف نے اپنی دستار عالمیت کے موقع پر اس رسالہ کو ترتیب دیا جس پر اساتذہ کرام نے خوب محبتوں کا گلدستہ پیش فرمایا
