عدل کا نام لب پہ سجایا کریں
ظلم سے رِشتہ اپنا مٹایا کریں
عادلوں سے میری ہے یہی اِلتجا
بات حق کی ہمیشہ سنایا کریں
جلد مظلوم کی آہ سنتا ہے رب
دل کسی کا نہ ہرگز دکھایا کریں
عدل کے دم سے قائم ہے شانِ وطن
کوئی حاکم کو بھی یہ بتایا کریں
جھوٹ شبّیر ہے ایک کبیرہ گناہ
اِس لئے سچ ہمیشہ بتایا کریں
متعلم: جامعہ امام ابنِ تیمیہ
چندن بارہ چمپارن بہار
