Sep 21, 2026 09:54 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
ان میں ان کا کوئی قصور نہیں

ان میں ان کا کوئی قصور نہیں

20 Aug 2026
1 min read

غزل 

 

ان میں ان کا کوئی قصور نہیں 

جن ستاروں میں کوئی نور نہیں

 

 وقت نے  آزما کے یہ سمجھا 

 ہر کوئی صاحب شعور نہیں

 

 کل   بچھڑنا  مرا   مقدر     تھا 

اس میں اسکا کوئی قصور نہیں

 

جھوٹ ہو جائے گا اگر کہہ دیں 

انتظار  آپ    کا  حضور   نہیں

 

 رب سے ملتا ہوں روز سجدوں میں 

میرے رستے میں کوہ طور نہیں

 

 سیر جنت کی خواب میں کی ہے

اس میں فیصل کی کوئی حور نہیں

 

از قلم محمد فیضان فیصل 

جمال نگر سہرسہ بہار انڈیا

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر (9701714929) (8795979383)