غزل
بائبل گیتا نہ قران سے ڈر لگتا ہے
ان پہ چھائے ہوئے بھگوان سے ڈر لگتا ہے
اپنا ارمان تجھے کیسے کہوں جان غزل
اب مجھے اپنے ہی ارمان سے ڈر لگتا ہے
کیا پتا کون سی صورت میں وصولیں گے،مجھے
یوں بڑے لوگوں کے احسان سے ڈر لگتا ہے
کیا قیامت کا زمانہ ہے جدھر بھی دیکھیں
امن انسان کو انسان سے ڈر لگتا ہے
منتشر خستہ و برباد ہے پھر بھی لیکن
کیوں یہودی کو مسلمان سے ڈر لگتا ہے
حیدری فیض ہے مظہر جو فقط دنیا میں
ظالم وقت کو ایران سے ڈر لگتا ہے
مظہر میاں مظہر
رام پوری
رسرچ اسکالر شعبہ اردو روہیل کھنڈ یونیورسٹی بریلی
پتہ :کھاری کواں جین انٹر کالج رامپور یو پی
موبائل:9926102914
