Feb 22, 2026 10:59 PM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
جامعہ حنفیہ رضویہ میں سالانہ رزلٹ و تقسیم انعامات کی محفل  اختتام پذیر

جامعہ حنفیہ رضویہ میں سالانہ رزلٹ و تقسیم انعامات کی محفل اختتام پذیر

05 Feb 2026
1 min read

جامعہ حنفیہ رضویہ میں سالانہ رزلٹ و تقسیم انعامات کی محفل  اختتام پذیر

نیپال اردو ٹائمز  پریس ریلیز

بتاریخ 1 فروری 2026 بروز اتوار بعد نماز ظہر ضلع کپلوستو کے وجے نگر گاؤں پالیکا کے مشہور و معروف بچوں کا ادارہ جامعہ حنفیہ رضویہ پتھردیا میں نتائج امتحان کی مناسبت سے ایک با وقار شاندار محفل منعقد کی گئی

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے حضرت حافظ وقاری نصراللہ امجدی صاحب قبلہ استاد جامعہ مخدومیہ ام حبیبہ گرلس کالج چنروٹا نے کیا بعدہ جامعہ حنفیہ کے موقر استاد حضرت حافظ سہیل احمد صاحب و حضرت مولانا انوار اللہ صاحب نے نعت و مناقب کے اشعار پیش کیے

بعدہ صدر محفل  و مہمان خصوصی کے طور پر تشریف لانے والے عظیم المرتبت عالم دین قائد اہلسنت حضرت علامہ مولانا مشتاق احمد صاحب قبلہ قاری بانی و مہتمم جامعہ برکاتیہ کرشنا نگر نے علم اور علما کی فضیلت و اہمیت پر شاندار خطاب کیا اور جامعہ حنفیہ رضویہ کے تمامی اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کی

بعدہ اس محفل کے  سرپرست اعلی اور جامعہ برکاتیہ کے سرپرست اعلی اور خانوادہ برکات کے چشم و چراغ مخزن برکات و حسنات سیدی سرکار شاہد حسین صاحب قبلہ زیدی برکاتی مارہروی نے جامعہ کی کد و کاوش اساتذہ کی محنتیں اور اراکین و ممبران کی توجہات کی حوصلہ افزائی کرتے ہویے طالبان علوم نبویہ کو خوب دعاؤں سے نوازتے ہویے ان کے علم و عمل میں برکت کی دعا فرمائی اور جامعہ کے شاندار رزلٹ پر اظہار مسرت فرماتے ہویے کامیاب اچھی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو دعاؤں برکتوں سے نوازا

بعدہ صدر مدرسہ و صدر مدرس حضرت مولانا اورنگزیب صاحب قبلہ برکاتی کی خواہش پر و جامعہ کے ایک عظیم کڑی کی حیثیت سے حضرت علامہ مشتاق احمد قادری برکاتی صاحب قبلہ نے امتحان میں اچھی پوزیشن اور کامیاب طلبہ کا یکے بعد دیگرے اسما کا اعلان فرماتے رہے اور طلبا حضرت زیدی میاں دام ظلہ العالی کے دست اقدس سے انعامات حاصل کرتے گیے اور زیدی میاں دام ظلہ العالی ہر طلبہ کو گلے لگا کر خوب دعاؤں اور علم و عمل میں برکت کے لیے دعا فرمائی

پھر حضرت علامہ مشتاق احمد قادری صاحب قبلہ نے حضرت زیدی میاں کو دعائیہ کلمات کے لیے مدعو کیا حضرت زیدی میاں نے نہایت شاندار اچھے انداز میں ناصحانہ کلمات پیش کیے اور جامعہ کی شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہویے وہاں کے اساتذہ منتظمین کی خوب تعریف و توصیف کی چونکہ قابل ستائش اساتذہ ہیں بھی اس لیے کہ طلبہ کی تربیت اور نظافت سے خوب ظاہر تھا مزید برے کاموں سے بچنے نیک کام کرنے اللہ رب العزت کی طاعت و عبادت میں مصروف رہنے کی تلقین کی طلبہ جامعہ کو نصیحت فرماتے ہویے آپ نے ارشاد فرمایا کہ جس طرح آپ اپنے جامعہ میں صوم و صلوۃ کے پابند تھے اسی طرح آپ اپنے گھروں میں بھی نمازوں کا اہتمام کریں اور والدین کی خدمت گزاری میں مصروف رہیں اچھے نیک. بچوں سے دوستی کریں تاکہ نیک رہیں اوباش قسم کے بچوں سے دوری بنائیں رہیں آپ مہمان رسول ہیں آپ مستقبل میں قوم کے رہنما ہوں گے اس لیے بڑی سوجھ بوجھ کے ساتھ محنت و لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کریں تاکہ  مسلک اعلی حضرت کی خوب نشر و اشاعت ہو اور دین کے اچھے مبلغ مصلح بنیں اخیر میں صلاۃ و سلام و حضرت سید صاحب قبلہ کی دعاؤں پر محفل اختتام پذیر ہوئی بعدہ صدر جامعہ عالیجناب مینیجر احمد حسین صاحب کے دولت کدہ پر مہمان علما عوام کے کھانے کا معقول انتظام تھا وہاں کھانا تناول فرما. کر سب اپنے گھروں کو رخصت ہویے از ابتدا تا انتہا لائق تعریف اور اچھی کارکردگی کی بنیاد پر اور محنت شاقہ کے پیش نظر قائد اہلسنت حضرت علامہ مشتاق احمد قادری برکاتی صاحب و حضرت زیدی میاں صاحب قبلہ اور تمام اراکین جامعہ مبارک بادی پیش کرتے رہے اپنے محسن اور جامعہ کے صدر مدرس حضرت علامہ اورنگزیب صاحب قبلہ برکاتی و حضرت مولانا انوار اللہ صاحب و عزت مآب عالیجناب توحید عالم صاحب جناب اکمل صاحب اور دیگر اساتذہ کو بڑی ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے تھے نہایت کامیاب شاندار اور حوصلہ بخش پروگرام رہا اللہ تعالیٰ جامعہ اور جامعہ کے تمام رفقاء کو سلامت رکھے

اور میری دلی دعا ہے جامعہ کے موقر استاد حضرت حافظ سہیل احمد صاحب قبلہ کے لیے مولی عز و جل موصوف کو شفایے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین

از قلم

محمد اسماعیل قادری

خطیب و امام کڑیہار

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383