Feb 22, 2026 11:02 PM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
دارالعلوم علیمیہ کا سالانہ جلسۂ  دستار بندی و تنظیم ابناے علیمیہ کی جنرل میٹنگ بحسن وخوبی اختتام پذی

دارالعلوم علیمیہ کا سالانہ جلسۂ  دستار بندی و تنظیم ابناے علیمیہ کی جنرل میٹنگ بحسن وخوبی اختتام پذی

02 Feb 2026
1 min read

دارالعلوم علیمیہ کا سالانہ جلسۂ  دستار بندی و تنظیم ابناے علیمیہ کی جنرل میٹنگ بحسن وخوبی اختتام پذیر

پریس ریلیز 

نیپال اردو ٹائمز بیورو

بستی (اخلاق احمد نظامی)

ملک وملت کی عظیم دینی درسگاہ  دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی ضلع بستی کے وسیع و عریض صحن میں نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ سالانہ جلسۂ دستار بندی کا پروگرام منعقد ہوا۔

اس موقع پر مغرب کی نماز کے بعد نورانی مسجد میں ختم بخاری شریف کا پروگرام منعقد ہوا ،جس میں محدث کبیر، حضرت علامہ مفتی محمد ضیاء المصطفی قادری امجدی نائب قاضی القضاءفی الہند  کی زبان فیض ترجمان سے دورہ حدیث کے طلبہ نے ختم بخاری کا شرف حاصل کیا. 

بعد نماز عشاء جلسہ دستار بندی کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا۔اس کے بعد مداحان خیر الانام حافظ محمد آصف علیمی، حافظ غلام غوث نوری، قاری محمد فیصل علیمی کانپوری، قاری محمد طیش نوری، ضیا یزدانی بہرائچی،قاری قمرالدين علیمی اور غلام غوث رضوی خلیل آبادی نے بارگاہ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں اپنے دل نشیں انداز میں منظوم خراج عقیدت پیش کیے۔تاہم محمد اویس رضا علیمی اور قاری شاداب علیمی نے ترانۂ علیمیہ پیش کیا۔

پروگرام کو مولانا محمد فاروق علیمی نظامی پرنسپل دارالعلوم علیمیہ نسواں،  مفتی محمد مسیح الدین حشمتی استاذ الجامعۃ الغوثیہ عربک کالج، بلرام پور، علامہ مفتی کمال احمد علیمی نظامی استاذ ومفتی دارالعلوم علیمیہ اور علامہ مفتی محمد اختر حسین علیمی استاذ ومفتی دارالعلوم علیمیہ نے مختلف عنوانات پر انتہائی مدلل، جامع اور پر مغز خطاب کیااور علم کے حصول پر زور دیا درایں اثناء دارالعلوم ہذا سے فارغ ہونے والے  طلبہ کے ذریعہ مرتب کردہ تقریباً 13 کتابوں کا اجراء بھی عمل میں آیا اس موقع پر مجموعی طور پر 195 فارغین کو علما ومشائخ کے مقدس ہاتھوں فضیلت، عالمیت، حفظ اور قراءت کی دستار سے نوازا گیا، نیز تنظیم ابنائے علیمیہ میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 12 فرزندان علیمیہ کو خصوصی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ ساتھ ہی امسال فضیلت، عالمیت، حفظ اور قراءت ہر شعبے میںاول، دوم اور سوم پوزیشن سے فارغ ہونے والے طلبہ کے لیے دارالعلوم علیمیہ کے خصوصی معاون الحاج شہنشاہ حسین خان برکاتی کی جانب سے گراں قدر مالی انعام کا اعلان کیا گیا، جو یقینی طور پر ایک مثبت اقدام ہے، جس سے آئندہ دیگر طلبہ کے اندر بھی تعلیمی میدان میں مسابقت کا جذبہ پیدا ہوگا۔صلوٰۃ و سلام اور پیر طریقت سید شاہ گلزار اسماعیل واسطی دامت برکاتہم العالیہ سجادہ نشین خانقاہ قادریہ اسماعیلیہ مسولی شریف، بارہ بنکی کی دعا پر محفل کا اختتام ہوا۔ اس عظیم الشان جلسۂ دستاربندی کے پروگرام میں عوام خواص کے ساتھ ساتھ قدیم وجدید ابنائے علیمیہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پروگرام کو کامیاب بنانے میں ابنائے علیمیہ کا اہم اور ناقابل فراموش کردار رہا، جس پر وہ بجا طور پر شکریہ کے مستحق ہیں۔

اس سے قبل دن میں بعد نماز ظہر دارالعلوم علیمیہ کی نورانی مسجد میں تنظیم ابنائے علیمیہ کی آل انڈیا جنرل میٹنگ ہوئی، جس میں تقریباً 300 قدیم وجدید فارغین علیمیہ نے شرکت کی اور تعلیمی میدان میں مادر علمی کی خدمات کو سراہتے ہوئےاس کی مزید تعمیر و ترقی کے سلسلے میں اپنے مفید مشورے پیش کیے۔

مورخہ 1 فروری 2026 ء کو بعد نماز ظہر دارالعلوم علیمیہ جمداشاہی بستی میں تنظیم کی جنرل میٹنگ تزک واحتشام کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں کثیر تعداد میں فرزندان علیمیہ اور اساتذۂ کرام نے شرکت کی،میٹنگ اپنے مقصد کے اعتبار سے نہایت کامیاب اور بامقصد رہی.

ہندوستان کے اکثر صوبوں سے تقریباً تین سو سے زائد فارغین نے مادر علمی کی زیارت کی ،نہایت سینیئر فارغین نے میٹنگ میں شرکت فرما کر تنظیم کو تقویت پہنچائی، اور اپنے مفید بیانات سے پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا.

سبھی فارغین نے ادارے کی فلاح وبہبود کے لیے مندرجہ ذیل مفید مشورے پیش کیے،جن میں سے چند تجاویز پر عمل کرنے کا عہد بھی کیا گیا:

تنظیم کی جنرل میٹنگ ہرسال اسی موقع پر منعقد کی جائے،ہر صوبے کے فارغین کی نمائندگی یقینی بنائی جائے،کمپیوٹر سنٹر قائم کیا جائے،تخصص فی الفقہ اور تقابل ادیان کا شعبہ قائم کیا جائے،ہر بڑے شہر میں دارالعلوم کا داخلہ ٹیسٹ منعقد کیا جائے، علیمی برادران کے ذریعے ملک بھر میں قائم اداروں کو مرکزی ادارے سے ملحق کیا جائے ،برسرِ روزگار فارغین ومحبین علیمیہ رمضان المبارک کے موقع پر کم از کم پچاس ہزار روپے کا تعاون کریں یا کرائیں، وغیرہ.

اساتذۂ کرام میں محقق عصر حضرت علامہ مفتی محمد نظام الدین قادری صاحب اور تاج الفقہا حضرت علامہ مفتی محمد اختر حسین علیمی قادری صاحب کےبیانات ہوئے، حضرت علامہ مفتی کمال احمد علیمی نظامی صاحب نے تنظیم کی کارکردگی اور اس کی حصول یابیوں کا ذکر کیا.

اس میٹنگ کے انعقاد میں تنظیم کے صدر اعلیٰ حضرت علامہ امید علی صدیقی صاحب پرنسپل دارالعلوم علیمیہ جمداشاہی کی خصوصی سرپرستی حاصل رہی،ساتھ ہی ذمہ داران میں سے الحاج محمد وصی الدین خان نورانی صاحب، الحاج شہنشاہ 

حسین برکاتی صاحب،ماسٹر ابوذر صاحب ،جناب 

عبدالاحد صاحب ،جناب مشاہد رضا صاحب،حاجی

محمد جرار خان صاحب ،جناب احمد صاحب واپی وغیرہ کا اہم کردار رہا، ممبئی سے تشریف لائے ہوئے فرزند علیمیہ حضرت مولانا حافظ ارشاد احمد علیمی کا بھی بھرپور تعاون حاصل رہا. تنظیم کے قابل فخر فرزند مولانا حافظ امیرالدین علیمی الہاس نگر ممبئی کی طرف سے تمام اساتذہ

کرام کی خدمت میں گراں قدر نذرانہ پیش کرنے کا وعدہ کیا گیا، ساتھ ہی سحر ہاسپٹل بستی کے اونر جناب ڈاکٹر حکیم اللہ صاحب کی طرف سے 25000روپیے کا تعاون پیش کیا گیا، دیگر برادران نے بھی اپنی حیثیت کے مطابق رکنیت فیس جمع کرکے مادر علمی کا تعاون کیا. 

تنظیم ابنائے علیمیہ میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 12 فرزندان علیمیہ کو خصوصی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا

امام احمد رضا ایوارڈ

بخدمت :مولانا حافظ ارشاد احمد علیمی

،عمر گاؤں، گجرات 

شیخ القرآن ایوارڈ

بخدمت :مولانا حافظ امیرالدین علیمی،

الہاس نگر ،کلیان، ممبئی ، 

مفتی اعظم ہند ایوارڈ

بخدمت :مولانا حافظ ندیم احمد علیمی،

کاجو پاڑہ ،ممبئی 

قائد اہل سنت ایوارڈ

بخدمت :مولانا حافظ بدرالدين علیمی،

ویرار ،ممبئی،مبلغ اسلام ایوارڈ

بخدمت :مولانا علی احمد علیمی، نظامی 

،وسئی، ممبئی، ممبر  تنظیم ابناے علیمیہ ٹرسٹ 

قائد ملت ایوارڈ

بخدمت :مولانا حامد علیمی،نظامی ،

بڑوکھر بازار، بستی 

پاسبان ملت ایوارڈ

بخدمت : مولانا جاوید اقبال کشمیری علیمی  ،راجوری، جموں کشمیر 

حضرت قاری عبدالحکیم ایوارڈ

بخدمت :مولانا مفتی جعفر علیمی ،ممبرا، ممبئی

تاج الشریعہ ایوارڈ

بخدمت :مولانا ابرار احمد علیمی، ناسک، مہاراشٹر،ممبر تنظیم ابناے علیمیہ ٹرسٹ 

حجۃ العلم ایوارڈ

بخدمت :حضرت مولانا مظہر حسین علیمی، ممبئی، ممبر تنظیم ابناے علیمیہ ٹرسٹ

مفتی اعظم ہند ایوارڈ

بخدمت :حضرت مولانا قاری عبدالحمید علیمی  ،گونڈوی،ممبئی ،ممبر تنظیم ابناے علیمیہ ٹرسٹ

اعلی حضرت ایوارڈ

بخدمت :مولانا حافظ امتیاز احمد علیمی 

جاورہ رتلام ،ایم پی

رپورٹ : عبدالقادر، سوشل میڈیا انچارج 

تنظیم ابناے علیمیہ ٹرسٹ

 

پروگرام اورتنظیم  کی کامیابی میں تمام اساتذہ کرام کی کوششیں اور محنتیں شامل رہیں، سب نے مل کر ایک ٹیم کی شکل میں کام کیا، خصوصاً تنظیم کی میٹنگ کے انعقاد میں تنظیم کے چیف ٹرسٹی حضرت مفتی کمال احمد علیمی نظامی کا اہم رول رہا، اللہ تعالیٰ سب کو اجر عظیم عطا فرمائے.آمین

عبدالجبار علیمی نیپالی 

 +918795979383

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383