Feb 22, 2026 11:00 PM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
قاری شکیل اختر نظامی مجلسِ شوریٰ کے صدر منتخب

قاری شکیل اختر نظامی مجلسِ شوریٰ کے صدر منتخب

05 Feb 2026
1 min read

قاری شکیل اختر نظامی مجلسِ شوریٰ کے صدر منتخب

نیپال اردو ٹائمز

پریس ریلیز

محمد رمضان امجدی :ضلع مہراج گنج میں سماجی برائیوں کی روک تھام اور تعلیمی بیداری مہم پر مسلسل کام کرنے والی ائمہ مساجد اور اساتذہ مکاتب کی معروف تنظیم ، تنظیم المکاتب والمساجد ضلع مہراج گنج کے عہدے داران و ممبران کی ایک مشاورتی نشست 4 فروری بروز بدھ ضلع ہیڈ کوارٹر پر 11 بجے تا 1بجے ہوئی۔ 

نشست کا آغاز قاری کلام الدین نوری بڑہرا خاص کے تلاوت قرآن کریم سے ہوا بعدہ ثنا خوان رسول مولانا شوکت علی نوری باگاپار نے نعت و منقبت کے اشعار پیش کیے ۔ حمد و نعت کے بعد تنظیم المکاتب اور اس کے ایجنڈوں پر شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر شرعی رہنمائی کے لیے رمضان ہیلپ لائن نمبر جاری کیا گیا۔

مفتی شہاب الدین مصباحی 

صدر مفتی نوری دارالافتاء مہراج گنج موبائل 9598828595

مولانا توحید احمد برکاتی

 مدرسہ سراج العلوم برگدہی 9628173892

مولانا قاری شکیل اختر نظامی 

مدرسہ اشرفیہ کھڈا کشی نگر 8736917656

مولانا تنویر رضا ازہری  

مدرسہ اشاعت الاسلام پرتاول 9125680200

مفتی اختر رضا منظری  صدر برگدواں زون 9935051767

مفتی عباس علی نوتنواں موبائل نمبر  7084752853

عوام اہل سنت اپنے دینی و شرعی مسائل کے حل کے لیے مذکورہ مفتیان کرام سے رابطہ کرکے رہنمائی حاصل کریں 

نشست میں تشریف لائے حضرت علامہ قاری شکیل اختر نظامی شیخ الادب دارالعلوم اشرفیہ کھڈا بازار کو اتفاق رائے سے تنظیم کے مجلس شوریٰ کا صدر منتخب کیا گیا۔ واضح رہے کہ حضرت قاری شکیل اختر نظامی ایک باصلاحیت اور بااخلاق عالم دین ہونے کے ساتھ انتہائی معروف اور ہر دلعزیز خطیب ہیں۔ قوم و ملت کی اصلاح اور فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں تنظیم کے نائب صدر مولانا محمد نور عالم مصباحی اور مولانا توفیق احمد چشتی نے کہا کہ حضرت کے مجلسِ شوریٰ کا صدر منتخب کئے جانے سے تنظیم کو تقویت حاصل ہوگی اور ہم لوگ مزید استحکام کے ساتھ قوم کی صلاح و اصلاح کی خدمات انجام دے سکیں گے۔

اس موقع پر مفتی شہاب الدین مصباحی قاری شکیل اختر نظامی مولانا توحید احمد برکاتی مولانا وارث علی صدر پنیرا زون حافظ قطب الدین اشرف میڈیا انچارج نوتنواں مولانا حسام الدین فیضی مولانا زبیر احمد علیمی میڈیا انچارج پنیرا زون قاری محمد عظیم الدین نظامی میڈیا انچارج صدر زون مولانا ابرار احمد علیمی مولانا کلیم اللہ مولانا محمد عمر نظامی شریک رہے۔

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383