Sep 21, 2026 10:42 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
اللہ نے جو زندگی دی ہے اس کو غنیمت جانیں: قاری نظام الدین

اللہ نے جو زندگی دی ہے اس کو غنیمت جانیں: قاری نظام الدین

20 Aug 2026
1 min read

اللہ نے جو زندگی دی ہے اس کو غنیمت جانیں: قاری نظام الدین

نیپال اردو ٹائمز نیوز بیورو

پریس ریلیز  ،سیتامڑھی ،

پریہار تھانہ کے تحت واقع مرشد نگر اکڈنڈی گاؤں میں بعد نماز مغرب ماسٹر عبدالغفور مرحوم کی اہلیہ مرحومہ جمیلہ خاتون کے ایصال ثواب کے لیے چہارم کے موقع پرایک جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں خصوصی کی حیثیت سے تشریف لائے حضرت علامہ مولانا قاری محمد نظام الدین قادری بانی و سربراہ اعلٰی جامعہ نظامیہ للبنات  ملحقہ خانقاہ قادریہ نظامیہ گونر پورہ نیپال نے کہا ہے کہ جب انسان کی زندگی کا وقت ختم ہو جاتا ہے تو وہ دنیا چھوڑ کر چلا جاتا ہے دنیا کی کوئی طاقت نہ تو اس کو زندہ رکھ سکتی ہے اور اگر موت نہ ہو تو نہ کوئی طاقت مار سکتی ہے، اس لیے ہمیں اور آپ کو اللہ نے جو زندگی دی ہے اس کو غیمت جانیں  اور زندگی کو برائی سے روکیں اور اچھائی کا کام کریں تاکہ آپ کے اعمال میں نیکیاں اکٹھا ہوسکے گفتگو جاری رکھتے ہوئے آپ نے کہا کہ آج بہت سارے لوگ ایک دوسرے کو خوش کرنے کے لیے کفار و مشرکین اور مرتد کے لیے بھی دعائے مغفرت کرنے لگتے ہیں جبکہ ان کے لیے دعائے مغفرت کرنا کفر ہے اس عمل سے وہ ایمان سے خارج ہو سکتے ہیں  اسی لیے ہوش کے ناخن لیں اور شرعی مسائل کو جانیں  اور اپنے ایمان و عقیدہ کو دوست رکھیں مسلک اعلٰی حضرت پر مضبوطی کے ساتھ قائم رہیں  جبکہ سنی نوری جامع مسجد کے خطیب و امام مولانا مخفوظ الرحمن مصباحی نے موت کی سختی کو موضوع سخن بنا کر خطاب کیا، وہیں مدرسہ فیضان اعلیٰ حضرت چاند ٹو لہ کے بانی وپرنسپل حضرت حافظ و قاری افروز القادری نے میدان محشر میں حساب و کتاب کا نقشہ پیش کیا اور ایک ایک نیکی کی کیا اہمیت ہوتی ہے اس کو سمجھا یا،جبکہ مرحومہ کے پوتے مولانا محمد اشفاق مصباحی نے مرحومہ کی اچھی عادات وخصائل کا ذکر کیا اور بتایا کہ مرحومہ کثرت کے ساتھ روزہ رکھتی تھی اور کھانا بہت ہی کم کھاتی تھی اللہ نے انہیں صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی عمر عطا کیا تھا ،وہ تقریبا90 برس کی عمر میں  اس دنیا کو چھوڑ کر گئی ہیں مرنے سے پہلے ان کے پاس جو بھی زیورات تھے ان سبھی کو انہوں نے سنی نوری جامع مسجد کی تعمیر جدید کے لیے وقف کر دیا تھا، اللہ تعالیٰ میری دادی کی قبر کو تاحد نظر کشادہ فرمائے،اور ان کی قبر پر رحمتوں غفران کی بارش نازل فرماےء آمین، مزید انہوں نے کہا کہ 2019 میں یکم ربیع النور شریف کی شب کو میرے دادا جان کا انتقال ہوا تھا اور اس دفعہ 29 صفر کو میری دادی جان کا انتقال ہوا ہے ان شاءاللہ تعالی آئیندہ سال سے پہلی ربیع النور شریف کو ان دونوں کے نام سے ایک ساتھ سالانہ ایصال ثواب کا اہتمام نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ کیا جائے گا، جبکہ مداح رسول کیف رضا متعلم مدرسہ فیضان اعلیٰ حضرت چاند ٹو لہ نے  ربیع النور شریف شریف کے مناسبت سے بہت ہی عمدہ کلام پیش کیا، پروگرام میں ماسٹر محمد عظیم انصاری ماسٹر عزیز عالم ماسٹر نوشاد عالم محمد اخلاق احمد ماسٹر انصار پیارے عبدالقادر انصاری صوفی صابرنسیمی عبدالغنی انصاری محمد ا رمان الیکٹرک فرحان رضا محمد اسد عرف آہل غلام محی الدین افسر، مسعود غازی، عاشق حسین بابا منے صدیقی رضا اللہ پترکار، محمد زبیر انصاری عبدالقیوم، نصیر الحق، محمد سلیمان  نینہی شریف ،عبدالصمد انصاری محمد ہیرا،محمد عالم انصاری دھبولی ،غلام مجتبی انصاری ،خدا دین انصاری کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ شریک تھے ،

رپورٹ ابو افسر مصباحی 

نمائندہ نیپال اردو ٹائمز

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر (9701714929) (8795979383)