Aug 7, 2026 06:04 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
مظفر پور میں جاہل پیروں کا بول بالا

مظفر پور میں جاہل پیروں کا بول بالا

02 Jul 2026
1 min read

مظفر پور میں جاہل پیروں کا بول بالا

از قلم، محمد علی اشرفی

مظفر پوری،ڈائریکٹر

 مدرسہ فاطمہ کلیتہ البنات 

زکریا کالونی سعد پورہ مظفر پور،

مظفرپور بھارت ملک کے ریاست بہار کے ایک معروف و مشہور ضلع کا نام ہے اس کو لیچی کا شہر بھی کہا جاتا ہے اس کی شاہی لیچی پورے ملک اور بیرون ممالک میں بھی  میں پہنچائی جاتی ہے، اور لوگ شوق و رغبت سے کھاتے ہیں، یہ شمالی بہار کا ایک تجارتی تعلیمی اور ثقافتی شہر ہے یہ شہر بوڑھی گنڈک ندی کے کنارے واقع ہے، یہاں کی زبان ہندی اردو بجیکا اور میتھلی ہے، یہ شہر سڑک اور ریل دونوں طرح سے پوری طرح سے جڑا ہوا ہے، مظفرپور سے دیش کے کونے کونے میں جانے کے لیے ٹرینیں ملتی ہیں یہ شہر 18 ویں صدی عیسوی میں مظفر خان کے نام پر بسایا گیا شہر ہے وہ انگریزی دور حکومت ایک ریونیو ،مالیاتی، آفیسر تھے ،1774 میں جب اس علاقہ کو انتظامی ترقی دی گئی تو مظفر خان نے اس شہر کو ترقی دینے میں ایک اہم رول ادا کیا،سرکاری عمارتوں کے لیے اپنی ذاتی زمینیں دے دیں ،اس لیے اس کا نام مظفر خان کے نام پر رکھا گیا، 1875 عیسوی میں ترہت سے کاٹ کر مظفر پور کو ضلع بنایا گیا پہلے اس ضلع کی سرحد نیپال کے بارڈر تک تھی بعد میں سیتا مڑھی  ضلع بننے کے بعد اس کا رقبہ کم ہوگیا، یہ صوفیوں اور درویشوں کا شہر  ہے اس شہر میں داتا کمبل شاہ داتا مظفر شاہ اور  قطب المشائخ حضرت داتا تیغ علی شاہ رحمۃ اللہ علیہم اجمعین جیسے بزرگوں کا آستانہ ہے ، جبکہ کوٹھیا مزار بھی سیاحوں کی زیارت کا مرکز بنا ہوا ہے،اور ملک کے کونے کونے سے زائرین اس کی زیارت کو آتے ہیں ،یہاں مختلف سلاسل کی متعدد خانقاہیں موجود ہیں ،لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ادھر کئی سالوں سے یہ شہر جاہل پیروں کے چنگل میں جکڑا ہوا ہے، ایسے ایسے افراد جنہیں شرائط نماز اور فرائض نماز کی بھی واقفیت نہیں وہ دھڑلے سے لوگوں کو مرید کر رہے ہیں اور پیری مریدی کے نام پر اپنا پیٹ پال رہے ہیں، دعا تعویز کے نام پر کمسن بچیوں کا جنسی استحصال کر رہے ہیں، ایسے جاہل پیروں کو بے نقاب کرنا بے حد ضروری ہے، میں ایسے پیروں کو جانتا ہوں جنہیں شریعت کے ضروری احکام بھی معلوم نہیں ہے وہ کہتے ہیں کہ فلاں بزرگ نے مجھے خواب میں آکر کے خلافت دی اور جاہل عوام بغیر سوچے سمجھے ان جاہل پیروں کے چنگل میں پھنس کر اپنا دنیا اور آخرت دونوں خراب کر رہی ہے نہ یہ ایک وقت کی نماز پڑھتے ہیں اور نہ کوئی دین کا کام کرتے ہیں کیونکہ یہ خود ہی جاہل ہیں ، اور لوگوں کو یہ باور کراتے ہیں کہ بس  مرید ہو جاؤ تمہارا بیڑا پار ہے ایسے لوگوں سے بچنا اور بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، قابل ملامت ہے وہ نعت خواں حضرات جو چند سکوں کے لالچ میں ممبر رسول پر ان جاہل پیروں کی جھوٹی تعریف کرتے ہیں اور عوام کو گمراہ کرتے ہیں میں سب کی بات نہیں کر رہا ہوں الحمدللہ اس شہر میں ایک سے بڑھ کر ایک صاحب و علم و فضل اور صاحب سلسلہ شیخ طریقت بھی موجود ہیں  جو رشد و ہدایت کا بھی کام کرتے ہیں مگر ان کی تعداد کم ہے جاہل پیرلونڈیا باز ہیں شہوت پرست ہیں اس لیے خدارا نہ ان کے پاس آپ دعا تعویز کے لیے جائیں ،نہ اپنے گھر کی خواتین کو بھیجیں یہ آنے والی جوان دوشیزاؤں پہ گندی نظر رکھتے ہیں،   اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں رحمتہ اللہ علیہ نے مرشد ، پیر، کے لیے بنیادی طور پر چار شرائط بیان فرمائی ہے آپ کے نزدیک جس شخص میں یہ چار شرائط نہ پائی جائیں ا س سے بیعت ہونا جائز نہیں ہے ،وہ چار شرائط درج ذیل ہیں، 1 صحیح العقیدہ سنی ہو پیر کا پکا اور سچا سنی ہونا اہل سنت و جماعت کے عقائد کا حامل ہونا، 2 صاحب علم اپنی ضرورت کے دینی مسائل کا علم ہو اور اتنی سمجھ بوجھ رکھتا ہو کہ در پیش آنے والے مسائل کو معتبر کتاب سے نکال سکے، 3 پابند شریعت ہو فاسق اور اعلانیہ گناہ کرنے والا فاسق نہ ہو بلکہ شریعت کا پابند ہو، 4 متصل سلسلہ ہو اس کا سلسلہ طریقت کامل اور صحیح اسناد کے ساتھ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم تک بلا تعطل پہنچتا ہو، اعلی حضرت کے مطابق جو پیر بے عمل ہو یا شریعت کے احکام جیسے نماز کی پرواہ نہ کرے اس سے مرید ہونا جائز نہیں آپ نے واضح فرمایا ہے کہ جاہل فقیر یا جاہل پیر کا مرید ہونا در حقیقت شیطان کا مرید ہونا ہے جس پیر کے اندر مزکورہ شرائط موجود نہ ہو تو ایسے پیروں سے ہرگز مرید نہ ہوں، آج جاہل بھی ہے عالم کا لبادہ اوڑھے ،ایسے ملاؤں سے ایمان بچاؤ لوگوں ،اخیر میں یہ بتاتا چلوں کہ تعجب تو اس وقت ہوتا ہے جب یہی جاہل پیر مر جاتے ہیں تو ان کے چیلے چمچے ان کا عرس لگانے لگتے ہیں جو کہیں سے کسی بھی طریقے سے جائز و درست نہیں ہے، بلکہ اگر کہیں ایسا عرس لگایا جا رہا ہے تو فورا اس کا بائیک کرنا لازم ہے، اس لیے کہ عرس پاک اللہ والوں کا لگایا جانا چاہیے نہ کہ نفس پرست اور جاہلوں کا،

مظفر پوری،ڈائریکٹر

 مدرسہ فاطمہ کلیتہ البنات 

زکریا کالونی سعد پورہ مظفر پور،

 

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز (9701714929) (8795979383)