Apr 15, 2026 07:03 PM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
سیز فائر سے پوری دنیا خوش سوائے رضا پہلوی کے

سیز فائر سے پوری دنیا خوش سوائے رضا پہلوی کے

09 Apr 2026
1 min read

سیز فائر سے پوری دنیا خوش سوائے رضا پہلوی کے

واشنگٹن:(ایجنسیاں) امریکہ اورایران کے درمیان سیزفائر سے پوری دنیا نے راحت کی سانس لی ہے۔ تاہم امریکہ میں بیٹھے ایران کے جلاوطن ولی عہد شہزادہ رضا پہلوی صدمے میں ہیں۔ اس جنگ بندی سے سب سے زیادہ تکلیف ان کو ہوئی ہے۔ 28 فروری کو امریکہ کے حملے کے ساتھ انہوں نے کئی خواب سجالئے تھے، جس پرفی الحال بریک لگ گیا ہے۔رضا پہلوی، سپریم لیڈررہے آیت اللہ علی خامنہ ای کے اقتدارکی مخالفت کرتے آئے ہیں۔ جنگ کے درمیان انہوں نے واضح کیا تھا کہ وہ ایران کو جمہوریت کی طرف لے جانے کے لئے تیار ہیں اوران کا ہدف ایران کوامریکہ کا اسٹریٹجک پارٹنربنانا ہے۔ رضا پہلوی کے بہت سے بیانات سے تو ایسا لگتا تھا کہ ایران کے اقتدار سے آیت اللہ علی خامنہ ای کا خاتمہ ہوچکا ہے اور اب وہ بس گدی پربیٹھنے والے ہیں۔ پہلوی نے ایران کے لوگوں سے یہاں تک کہا تھا کہ جیسے ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کو پھر سے عظیم بتا رہے ہیں، ویسے ہی وہ اپنے بہادرملک کے باشندوں کے ساتھ مل کرایران کو پھرسے عظیم بنائیں گے۔جنگ بندی سے پہلے رضا پہلوی نے کیا کہا؟ سیزفائر سے پہلے رضا پہلوی نے ایکس پرایک پوسٹ کیا تھا، جس میں انہوں نے ایران کے سیکورٹی اہلکاروں سے

ایک اپیل کی تھی۔ انہوں نے اپنے میسیج کے ذریعہ حب الوطنی کا جذبہ جگایا۔ رضا پہلوی نے کہا کہ آپ اس سرزمین کے محب وطن اور مشہور کمانڈروں کے وارث ہیں۔جلاوطن ولی عہد شہزادہ رضا

اس سے قبل، جب ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کوامریکہ اوراسرائیل کے مشترکہ فوجی حملے میں ہلاک کیا گیا تھا تورضا پہلوی نے کہا تھا کہ انہیں اپنے وطن سے دورہوئے 47 سال سے زیادہ کا عرصہ گزرچکا ہے۔ دنیا بھرمیں بہت سے لوگ ان کی تصویرلئے گھوم رہے تھے، ان سے واپس لوٹنے کی گزارش کررہے ہیں اورانہیں اپنا لیڈربتا رہے ہیں۔

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383