" غزل "
تابش ردولوی محلہ پورہ بساون
پوسٹ۔ ردولی ضلع۔ ایودھیا
چمن میں جس طرح پھولوں سے ہر کیاری مہکتی ہے
ہمارے نام سے یوں ہی وفا داری مہکتی ہے
ہمیں نے انقلابِ سبز کی بنیاد رکھّی تھی
ہمیں سے امن کی ہر ایک پھلواری مہکتی ہے
ہماری عظمتوں کی آج بھی تاریخ شاہد ہے
لہو میں ڈوب کر اپنی طرحداری مہکتی ہے
حقیقت کو کہاں تک جُھوٹ کا جامہ پنہاؤگے
کہیں کاغذ کے پھولوں سے بھی پھلواری مہکتی ہے
کسی کے سامنے ہم سر نگوں ہو جائیں، نا ممکن
رگوں میں آج بھی پرکھوں کی خودداری مہکتی ہے
حکومت آج جو اپنی نہیں تو کیا ہوا تابش
کتابوں میں ابھی تک اپنی سرداری مہکتی ہے
( یو۔ پی ) پن۔ 224120
موبائل۔ 9580228003
