Sep 21, 2026 09:06 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے علما فاؤنڈیشن کا اہم قدم

سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے علما فاؤنڈیشن کا اہم قدم

10 Sep 2026
1 min read

سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے علما فاؤنڈیشن کا اہم قدم

پریس ریلیز نیپال اردو ٹائمز 

الحمدللہ! آج علما فاؤنڈیشن نیپال یونٹ کپلوستو کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے پردھان منتری راحت کوس میں 1,01,502 (ایک لاکھ ایک ہزار پانچ سو دو روپے) جمع کرائے گئے، جس کی باقاعدہ رسید حاصل کرکے متعلقہ حکام کے حوالے کی گئی۔اس موقع پر علما فاؤنڈیشن ضلع کپلوستو کے صدر جناب صدام حسین منصوری صاحب، وارڈ نمبر ۵ کے پردھان جناب انور محمد مسلمان جی، خلیفہ انیس ملت مولانا عبدالقیوم صاحب اور ضلعی سیکریٹری  حافظ احمد یار خاں صاحب نے کپلوستو کے CDO صاحب سے ملاقات کرکے امدادی رقم کی رسید ان کے حوالے کی۔یہ اقدام اس بات کا روشن ثبوت ہے کہ علما فاؤنڈیشن نیپال یونٹ کپلوستو قدرتی آفت کی اس گھڑی میں متاثرین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے اور انسانی خدمت کو اپنا دینی و اخلاقی فریضہ سمجھتی ہے۔ ہم ان تمام علماء کرام، ائمہ مساجد، مدارس، کمیٹی اراکین اور مخیر حضرات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس نیک مقصد میں اپنا تعاون پیش کیا۔

اللہ تعالیٰ تمام معاونین کے مال و جان میں برکت عطا فرمائے، سیلاب متاثرین کی مشکلات کو آسان فرمائے اور ہمارے اس معمولی تعاون کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔ علما فاؤنڈیشن نیپال یونٹ کپلوستو

 

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر (9701714929) (8795979383)