Sep 21, 2026 09:54 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
جلوسِ محمدی ﷺ کے تعلق سے ایک عظیم الشان اور بابرکت اجلاس کا انعقاد

جلوسِ محمدی ﷺ کے تعلق سے ایک عظیم الشان اور بابرکت اجلاس کا انعقاد

جلوسِ محمدی ﷺ کے تعلق سے ایک عظیم الشان اور بابرکت اجلاس کا انعقاد 

آج ہمارے ضلع کپلوستو، تولہوا (نیپال) کی مرکزی درسگاہ مدرسہ اہلسنت نعیم العلوم تولہوا میں محب العلماء حضرت علامہ علی حسن نظامی صاحب قبلہ (پرنسپل مدرسہ نعیم العلوم تولہوا) کی باوقار قیادت و صدارت میں جلوسِ محمدی ﷺ کی تیاریوں اور تنظیم کے سلسلے میں ایک انتہائی اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا- اس بابرکت اجلاس میں پورے علاقے کے جلیل القدر علماءِ کرام، ائمہ مساجد اور دانشمندانِ قوم نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی- خصوصی شخصیات کی آمد: ✨ سیاحِ یورپ و ایشیاء حضرت علامہ نور محمد خالد مصباحی صاحب قبلہ (جامعہ اسلامیہ احسن البرکات نسواں تولہوا) نے خصوصی طور پر شرکت فرمائی اور اپنی فکر انگیز گفتگو سے تمام حاضرین کو مستفیض فرمایا- ✨

 اجلاس میں پوری سیاسی و انتظامی ذمہ داریوں کو بحسن و خوبی نبھانے کے لیے معروف محترم شخصیت جناب وکیل عبد الرؤوف صاحب قبلہ نے بھی شرکت فرمائی اور اپنی مکمل خدمات کا اعادہ کیا- اجلاس کے اہم فیصلے و نکات: 

🔹 شریعت اور ادب کا پاس و لحاظ: جلوس کے دوران میوزک، ڈی جے، اور گانے کے طرز والی نعتوں پر مکمل پابندی رہے گی۔ جلوس میں صرف اور صرف باشرع اور پروقار طریقے سے نعت و درود پاک پڑھنے کی اجازت ہوگی- 

🔹 حرمت و حیا کی حفاظت: جلوس میں بے حیائی اور غیر شرعی امور سے بچنے کے لیے بالغ بچیوں اور خواتین کے آنے پر مکمل پرہیز و پابندی رہے گی، تاکہ جلوس کے پاکیزہ ماحول اور دینی وقار پر کوئی حرف نہ آئے- 

🔹 ائِمۂ مساجد اور عوام کی مشترکہ ذمہ داری: تمام تر بے حیائیوں اور غیر شرعی کاموں کو روکنے اور جلوس کو پاکیزہ بنانے کے لیے ہر گاؤں کے امامِ مسجد کی سب سے بڑی ذمہ داری طے کی گئی ہے۔ یہ بات واضح کی گئی کہ کوئی ایک شخص اکیلا یہ کام نہیں کر سکتا، بلکہ جب تمام ائمہ اور عوامِ اہل سنت مل کر قدم اٹھائیں گے تبھی جلوس کو ہر قسم کے خرافات سے پاک اور باوقار بنایا جا سکتا ہے-

 🔹 ذکر و درود کی کثرت: تمام شرکاء کو ہدایت دی گئی کہ جلوس کو شریعت و سنتِ نبوی کے مطابق نکالیں اور دورانِ جلوس ذکر و درود کی کثرت رکھیں-

 🔹 کامل اتحاد و یگانگت: تمام علماءِ کرام، ائمہ، اور سیاسی و سماجی رہنماؤں کے درمیان مکمل باہمی اتحاد اور تعاون برقرار رہے گا-

 🔹 انتظامی و قانونی حکمتِ عملی: انتظامی، قانونی اور سیاسی تمام امور کو باہمی مشاورت اور بہترین حکمتِ عملی سے پورا کیا جائے گا- تولہوا نیپال میں جلوس کی تاریخی کامیابی اور مخالفین کو دندان شکن کیسے جواب:دیا جائے اجلاس میں اس بات پر خصوصی توجہ دی گئی کہ تولہوا (ضلع کپلوستو، نیپال) کی جگہ پر جلوسِ محمدی ﷺ کو کس طرح تاریخی طور پر کامیاب بنایا جائے۔ علماءِ کرام نے واضح کیا کہ: * اخلاقی و شرعی فتح: جلوس میں حیا، پاکیزگی، اور شریعت کی پابندی ہی مخالفین اور حاسدین کے منہ پر سب سے بڑا اخلاقی تماچہ ثابت ہوگی-

 * عاشقانِ رسول کا یہ منظم، باوقار اور پرامن اجتماع تمام حاسدین اور بدعقیدہ عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دے گا- * دینی عظمت کی پیشکشی: یہ جلوس اسلام کی امن پسندی، تقدس اور ناموسِ رسالت کا عظیم مظہر بنے گا، جو تولہوا کی سرزمین پر حق کا پرچم بلند کرے گا- دعاء ہے کہ ربِ کریم اس اجلاس کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور تولہوا میں برآمد ہونے والے جلوسِ محمدی ﷺ کو شاندار کامیابی، تحفظ اور قبولیت عطا فرمائے۔ آمین!

 امتیاز احمد جامعی

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر (9701714929) (8795979383)