نعت رسول ﷺ
محمد سا کوئی بھی رہبر نہ ہوگا
کوئی ان کے جیسا دلاور نہ ہوگا
فدا ان کی سنت پہ ہو زندگانی
کوئی راستہ اُس سے بہتر نہ ہوگا
جو بھٹکا ہوا ہے رہِ مصطفی سے
یہ دعویٰ ہے وہ شخص حق پر نہ ہوگا
جسے سنتِ مصطفیٰ سے ہو نفرت
تو باغ عدن بھی مقدر نہ ہوگا
جو ساغر پلائیں گے وہ روز محشر
قسم سے کہیں ویسا ساغر نہ ہوگا
سراپا تھے وہ رحمتوں کا خزینہ
قمرؔ پھر کسی میں یہ جوہر نہ ہوگا
شکیل احمد قمرؔ
موبائل ؛ ٨٠٨٤١٥٩٢٤٤
متعلم؛ جامعہ امام ابن تیمیہ، مشرقی چمپارن ، بہار ، ہند
