ارباب قلم رشڑا کی شاندار ماہانہ طرحی نشست
پریس ریلیز
نیپال ارد و ٹائمز ( نیوز بیورو)
گزشتہ 14 اگست بروز جمعہ بعد نماز مغرب ارباب قلم رشڑا کی ماہانہ طرحی شعری نشست اجماع اسپورٹنگ کلب چمپاروڈ میں منعقد ہوئی۔ جسکی صدارت گوش بر آواز کے خالق و صحافی مہمان شاعر محترم مشتاق دربھنگوی صاحب نےفرمائی جبکہ نقابت کا فریضہ بحسنو خوبی جناب نوشاد قریشی نے سرانجام دیا، روایت کے مطابق نشست کا آغاز غلام حسین (جگتدل) شمشیر ساحل صاحبان نے ثنائے تاجدار ختم نبوت ﷺ سے کیے۔ مابعد ارباب قلم رشڑا کی جانب سے دربھنگہ بہار سے تشریف لائے مہمان شاعر مشتاق دربھنگوی صاحب کو ان کی اردو ادب کی بے لوث خدمات پر اور گوش بر آواز ڈائریکٹری کی تحریر کا اعتراف کرتے ہوئے انکی خدمت میں ادارے کے صدر محمد زکریا قادری و ماسٹر کلیم رفیع صاحبان کے ہاتھوں ایوارڈ پیش کیاگیا. پھر طرحی دور شروع ہوا جن شعراء نے اپنے کلام سے محفل کو زعفران زار کیا انکے اسمائے گرامی ہیں- فیروز انجم، یونس سحر(گھسڑی), کلیم رفیع، علی شاہد دلکش (کانکی نارہ)، جمشید عادل، بشیر انور، نسیم اشک (جگتدل)، شکیل رشڑوی، معراج بلندی، قیصر امام قیصر (جھارکھنڈ)، شمیم قیصر، عارفہ پروین، عمران رضا قادری، نوشاد قریشی، رحمت علی رضوی، غلام محی الدین شیدا جن کے اشعار سے سامعین خوب خوب محظوظ ہوئے اور جمکر داد و تحسین سے نوازا۔
اخیر میں صدر نشست نے اپنے صدارتی خطبہ میں انتظامیہ کو اس طرح کی نشست منعقد کرنے پر دلی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ آج کی نشست کی نوعیت مشاعرے کی صورت لےچکی ہے ایسا بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے جہاں اس طرح کی ادبی نشست باقاعدگی سے ہر ماہ مصرعہائے طرح پر انعقاد ہوتی ہے اور ایسی سرگرمی پائی جاتی ہے پھر انہوں نے ارباب قلم رشڑا کی نذر چار مصرعہ تحریر فرمائی اور بزمان خود عوام و خواص کو پڑھ کر سنایا۔
ملاحظہ فرمائیں۔
جانتے ہیں لوگ جن کو مغربی بنگال میں
ایسے ہی لوگوں سے ہے منسوب اربابِ قلم
اہلِ رشڑا کو نہ کیوں ہو فخر ایسی بزم پر
نام جس کا ہے بہت ہی خوب اربابِ قلم
(از: مشتاق دربھنگوی)
پھر اپنا مرصع کلام پڑھکر اہلیان ادب کو داد دینے پر مجبور کردیا۔جہاں شعراء سامعین کو اپنا گرویدہ بنارہے تھے وہیں نشست کو کامیاب کرنے میں ادارہ کے صدر محمد زکریا قادری، عابد علی (سیکرٹری اجماع اسپورٹنگ کلب) محمد ابراہیم صاحب سماجی (خدمتگار)، انور علی منا، علی رضا(فیس بک لائیو ٹیلی کاسٹ)، عبدالقیوم انصاری، محمد سلیم، مہتاب عالم، صاحبان کا اہم کردار رہا جس کے سبب بحمداللہ رب العالمین نشست کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔
جناب کلیم رفیع نے ارباب قلم رشڑا کی جانب سے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نشست کو آئندہ ماہ یعنی 25 ستمبر بروز جمعہ کےلیے ملتوی کرنے کا اعلان کیا
جس کیلیے مصرعہائے طرح ہیں۔جی نہ بہلے تو کیا کرے کوئی (یگانہ چنگیزی)
قوافی: دعا، جدا، وفا، ضیا وغیرہ ردیف کرے کوئی
جو گھر سے جاتے ہیں پھر لوٹ کر نہیں آتے (ماہر عبدالحی)
قوافی: مگر، ضرر، شر، در، وغیرہ ردیف نہیں آتے
